19 Jul Training Workshop
انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر ڈاکٹر امیر احمد شیخ نے دور حاضر کی ضرورت کے پیش نظر خواتین کو فزیکل ٹریننگ ، سوشل میڈیا ہینڈلنگ، سائبر کرائم ، فرسٹ ایڈ اور بیسک سیلف ڈیفینس سے آگاہی کے لئے پولیس ٹریننگ سکول مظفرأباد میں پانچ روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا۔
انسپکٹر جنرل پولیس نے افتتاحی ٹریننگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے خواتین کو درپیش مسائل کے حل کےلئے ایسی ورکشاپس کو ٹریننگ سیشنز ، سکولز ، کالجز اور یونیورسٹیز کی سطح پر بھی منعقد کئے جانے کے عزم کا اظہار کیا۔
ٹریننگ ورکشاپ کے اختتام پر خواتین شرکاء کو سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گے۔

No Comments